آپریشن خیبر ٹو جھڑپ میں 27 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید
فورسز نے سندپال، توڑدر اور مہربان قلعہ کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا، آئی ایس پی آر
آپریشن خیبرٹو میں فورسز سے جھڑپوں میں 27 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کو علاقے میں بڑی کامیابیاں ملیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی جس میں فورسز سے جھڑپ میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران دہشت گردوں کی کارروائی میں پاک فوج کے کیپٹن اجمل سمیت 5 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق فورسز نے سندپال، توڑدر اور مہربان قلعہ کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔