مغرب میں سوشل میڈیا طلاق کی بڑی وجہ بن گیا

مغرب میں زدواجی تعلقات میں خرابی کی بڑی وجہ اسکائپ، ٹویٹر، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز ہیں،تحقیق


ویب ڈیسک May 01, 2015
5 سال قبل شادی ختم ہونے میں فیس بک اورٹوئٹر کا نام نہیں آتا تھا لیکن اب یہ ایک عام بات بن چکی ہے،تحقیق فوٹو:فائل

معاشرے میں سوشل میڈیا میاں اوربیوی کے درمیان چپقلش کی اہم وجہ بنتا جارہا ہے جب کہ مغرب میں ہر7 طلاقوں میں سے ایک کے پیچھے سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک کا استعمال ہے۔

آسٹریلیا کی ایک مشہور قانونی فرم سلیٹر اینڈ گورڈن نے اپنے موکلین کے سوشل میڈیا سے وابستہ طلاق کے واقعات کے بعد یہ تحقیق کی ہے جس میں ان کے موکلین نے اسکائپ، ٹویٹر، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کو اپنے روزبروز خراب ہوتے ہوئے ازدواجی تعلقات کی وجہ قرار دیا، فرم سے وابستہ وکیل کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل شادی ختم ہونے میں فیس بک اورٹوئٹر کا نام نہیں آتا تھا لیکن اب یہ ایک عام بات بن چکی ہے جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو شادی کے لیے بارودی سرنگ قرار دیا۔

کمپنی نے اپنے سروے میں 2 ہزار سے زائد شادی شدہ جوڑوں سے رائے معلوم کی تو پتہ چلا کہ ان میں جپقلش کی وجہ ایک دوسرے کی سوشل میڈیا جاسوسی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کرتے ہیں اور کسے دوست بنارہے ہیں، ان میں سے ایک چوتھائی افراد نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدگمانی ہفتے میں ایک دفعہ جھڑپ کی وجہ بنتی ہے جب کہ 17 فیصد جوڑوں نے کہا کہ سوشل میڈیا روزانہ لڑائی کی وجہ بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |