ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا تسلیم نہیں کیا قائد ایم کیو ایم الطاف حسین

پولیس افسر کو معطل کرنے سے کام نہیں بنے گا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 01, 2015
پولیس افسر کو معطل کرنے سے کام نہیں بنے گا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، قائد ایم کیو ایم. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب مہاجروں کے خلاف جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کیا جائےجب کہ ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا تسلیم نہیں کیا۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا نہیں مانا، 1992 میں ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا اور ہم نےہر مشکل حالات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، ہرقسم کے طعنے اور گالیاں برداشت کیں لیکن آج ایک بھنگی نےمجھ پرجھوٹےالزامات لگائے جو جھوٹا ہونے کے ساتھ زمینوں پر قبضے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کئی لوگوں نے یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات میں آصف زرداری اور قائم علی شاہ کا ہاتھ نہیں تاہم صرف پولیس افسر کو معطل کرنے سے کام نہیں بنے گا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور اگر مظالم نہ روکے گئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |