ن لیگ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی رہے گیغوث علی شاہ
مسلم لیگ (ن) حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کا سیاسی اور جمہوری قوت سے مقابلہ کریگی، غوث علی شاہ۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے حکومت سندھ کی طرف سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے رہنمائوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
مسلم لیگ (ن) حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کا سیاسی اور جمہوری قوت سے مقابلہ کریگی، جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کیٹی ممتاز بھٹو پر سرکاری اہلکاروں کے دھاوے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے سردار ممتاز علی بھٹو کے کمدار کی ہلاکت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، غوث علی شاہ نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کیخلاف جھوٹی اور بے بنیاد کارروائیوں سے سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتی۔
سردار ممتاز علی بھٹو کی زمینوں پر قبضے کی حکومتی کوشش انھیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے سے روکنے کا حربہ ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کا قافلہ اب بڑھتا ہی جائے گا، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر نے شکارپور میں ن لیگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سردار اظہر کماریو کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کی ہے، غوث علی شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ن لیگ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی رہے گی۔