ماہ اپریل کے دوران64افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیا

معروف سماجی رہنما اور جامعہ کراچی کے پروفیسر سمیت 64 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیا


Staff Reporter May 01, 2015
29 اپریل کو جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمٰن سمیت 2 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

GHIZER, GILGIT: گزشتہ ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا کے بعد قتل کر کے لاشیں پھینکنے اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں ایس ایچ او پریڈی، معروف سماجی رہنما اور جامعہ کراچی کے پروفیسر سمیت 64 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے،2 اپریل کو شہر کے مختلف علاقوں لیاری ایکسپریس وے اور کورنگی سے 5 افراد کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ اور ذبح کر کے قتل کیا گیا ، 3 اپریل کو کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ شاہ لطیف بم دھماکے کا ایک زخمی پولیس کمانڈو دوران علاج چل بسا ۔

4 اپریل کو شہر کے مختلف میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ، 5 اپریل کو بھی ایک پولیس اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا ، 6 اپریل کو فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ، 7 اپریل کو 2 افراد جاں بحق ہوئے ، 8 اپریل کو ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، 9 اپریل کو مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

10اپریل کو اے ایس آئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، 11 اپریل کو ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ، 12 اپریل کو 1شخص ہلاک ہوا ، 13 اپریل کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سمیت 5 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا ، 14 اپریل کو ایک شخص ہلاک ہوا ، 15 اپریل کو شہر میں فائرنگ سے ہلاکت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، 16 اپریل کو دہشت گردوں نے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا ، 17 اپریل کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، 18 اپریل کو 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ، 19 اپریل کو خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ، 20 اپریل کو 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔

21 اپریل کو 1شخص جاں بحق جبکہ 22 اپریل کو 2 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ، 23 اپریل کو 1شخص جاں بحق ہوا ، 24 اپریل کو معروف سماجی رہنما سبین محمود سمیت 2 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنائے دیئے گئے ، 25 اپریل کو بھی فائرنگ سے ہلاکت کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ، 26 اپریل کو پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ، 27 اپریل کو 2 افراد جاں بحق ہوئے ، 28 اپریل کو 4 افراد فائرنگ کے واقعات مں جاں بحق ہوئے ، 29 اپریل کو جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمٰن سمیت 2 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 30 اپریل کو فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں اور دیگر جرائم پپشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارورائیوں کے میں مقابلوں کے دوران 60 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ، دھماکا خیز مواد ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے ، لیاری گینگ وار کے گینگسٹرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں