نیگلیریا سے بچائو کیلیے شہری ابلا اور کلورین ملا پانی استعمال کریں

سر درد، بخار، متلی، قے یا ابکائی آنا اور جسمانی توازن قائم نہ رکھنا علامات ہیں،ڈاکٹر شیلا بقائی


Staff Reporter October 11, 2012
سر درد، بخار، متلی، قے یا ابکائی آنا اور جسمانی توازن قائم نہ رکھنا علامات ہیں،ڈاکٹر شیلا بقائی۔ فوٹو: فائل

انفیکشن ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیلا بقائی نے کہا ہے کہ

دماغ چاٹنے والے جرثومے نیگلیریا سے بچائو کیلیے شہریوں کو ناک کی صفائی کیلیے ابلا اور کلورین ملا پانی استعمال کرنا چاہیے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوںکی سال میں کم از کم دو بار صفائی اور ٹینک میں پانی بھرتے وقت اس میں کلورین ملانا چاہیے، مرض کی علامتوں میں سر کا درد، بخار، متلی، کراہت، قے یا ابکائی آنا اور جسمانی توازن قائم نہ رکھنا شامل ہے۔

جس کے بعد کچھ ہی روز میں موت واقع ہوسکتی ہے، ڈاکٹر شیلا بقائی نے کہاکہ پانی میںکلورین ملانے سے نہ صرف مذکورہ بیماری بلکہ پانی میں پیدا ہونے والے دیگر جرثوموں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے، پانی کے ٹینک میں کلورین کی 0.5ppmمقدار ملائی جانی ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ صاف پانی اور صحت وصفائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں