الطاف حسین نے عسکری قیادت پر تنقید نہیں بلکہ جنرل راحیل شریف کی تعریف کی رابطہ کمیٹی

ضرب عضب کے ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں اور قرضے ہڑپ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن


ویب ڈیسک May 01, 2015
الطاف حسین کیجانب سےفوج کو ’عوامی سیلوٹ‘ فوجیوں کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا نہیں، رابطہ کمیٹیوں کا مشترکہ بیان۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنے بیان میں عسکری قیادت پر کوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کی۔

ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں الطاف حسین کے پاک فوج کے حوالے سے بیان کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے فوج کو 'عوامی سیلوٹ' فوجیوں کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہرگز نہیں ہو سکتا، الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت اور تعریف کی۔

رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوؤں اور لیٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں