پشاورمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 2 افغان دہشت گرد گرفتار پولیس
چھاپے کے دوران مکان سے 8 من بارود اور تیار کھلونا بم برآمد کئے گئے جنہیں بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا
پولیس نے سیٹھی ٹاؤن میں کارروائی کر کے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 2 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی سیٹھی ٹاؤن میں کی گئی جہاں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 8 من بارودی مواد، بڑی تعداد میں ریموٹ کنٹرول، کونیکٹر، بارودی تار اور کھلونا بم برآمد کرکے 2 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں کھلونا بم برآمد کئے جانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر ان بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
بی ڈی ایس حکام کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے گھوڑے کی شکل میں 4 سے 5 کلو بارود لگا کر بم تیار کیا گیا تھا جب کہ پولیس حکام کے مطابق مکان 4 ماہ قبل ایک افغان مہاجر نے کرائے پر لیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت مقیم تھا اور مکان کے رہائشی کیری ڈبہ میں آتے جاتے تھے۔