دشمنوں کے خلاف کامیابی اتحاد سے ہی ممکن ہے امام کعبہ شیخ خالد

اسلام میں تعصب کی کوئی جگہ نہیں اور ہمیں مذہبی تعصب سے بچنا ہو گا، شیخ خالد الغامدی


ویب ڈیسک May 01, 2015
مسلمانوں میں اتحاد اوراتفاق اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، شیخ خالد الغامدی۔ فوٹو: فائل

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں مذہبی تعصب اور اختلافات سے بچنے کا درس دیتا ہے جب کہ دشمنوں کے خلاف کامیابی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور ہمیں برداشت اور تحمل کا درس دیتا ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کا ایک اللہ کے ماننے والے ہیں اور اسلام میں برتری صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں تعصب کی کوئی جگہ نہیں اور ہمیں مذہبی تعصب سے بچنا ہو گا، مسلماںوں کی صفوں میں اتحاد اوراتفاق اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور دشمنوں کے خلاف کامیابی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مسجد کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں