کراچی میں سال کا گرم ترین دن پارہ 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

گرمی کی شدت کل بھی برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 01, 2015
سندھ سمیت کراچی میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد رکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سندھ مٰیں سورج آج بھی سوا نیزے پر رہا جہاں کراچی اورچھور کا درجہ حرارت 42 جب کہ حیدرآباد اورنواب شاہ کا 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب بلوچستان میں بھی آج سورج آگ برساتا رہا جہاں تربت کا درجہ حرارت 42 جب کہ خضدارکا 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد رکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت کل بھی برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں