سکیورٹی اداروں پر تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے پرویز رشید
کراچی کو منظم جرائم پیشہ افراد سے آزاد کرانے پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے ہیں لہٰذا ان پر بلا جواز تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کو منظم جرائم پیشہ افراد سے آزاد کرانے پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ انہیں جمہوری قوتوں اور میڈیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے، سکیورٹی ادارے صرف مجرموں کو پکڑ رہے ہیں لہٰذا اداروں پر بلا جواز تنقید بھی مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ گروہوں کا سیاسی تحفظ ان کی حمایت کے سوا کچھ نہیں ہے،گرفتار ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ آزاد عدلیہ نے کرنا ہے جب کہ ملزمان کو بے گناہی ثابت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے الطاف حسین کےبیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اس کی قیادت کو سیاست کی زبان بولنی چاہئے، متحدہ کی قیادت کو پاکستان کے دشمنوں کی زبان نہیں بولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو زبان استعمال کی وہ کسی پاکستان کی نہیں ہوسکتی انہوں نے پاکستان کی محبت میں سندھ و پنجاب میں ہجرت کرکے آنے والوں کی یاد کو نہ صرف شرمسار کیا بلکہ تمام مہاجروں کے سر بھی شرم سے جھکادیئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں پاک فوج کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔