بھارتی ایجنسی’’را‘‘ سے مدد مانگنے پر الطاف حسین قوم سے معافی مانگیں شہبازشریف

الطاف حسین نے ’’ را‘‘ سے مدد مانگ کر کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 01, 2015
ایم کیوایم الطاف حسین کےبیان سے لا تعلقی کا اعلان کرے، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ کے قائد سے قوم سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی'' را'' سے مدد کی درخواست کرکے نہ صرف کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے ہیں بلکہ ان کا بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج میدان جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہے اور ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر قومی ،آئینی اور اخلاقی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین ''را'' سے مدد مانگنے پر فی الفور قوم سے غیر مشروط معافی بھی مانگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔