برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے عمران خان

الطاف حسین کےبیان پر وزیراعظم کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 01, 2015
راؤ انوار کے بیان سے سندھ حکومت کا لاتعلقی کا اظہار انتہائی بزدلی ہے، عمران خان، فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے جب کہ الطاف حسین کےبیان پر وزیراعظم کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین کےبیان پر وزیراعظم کی خاموشی قابل افسوس ہے، ایم کیوایم کے قائد نے اپنے پیروکاروں کو اسلحہ اٹھانے اور تشدد کے لیے اکسایا، اپنے ملک میں بد امنی ہے اور وزیراعظم کو دیگر ممالک کی سکیورٹی کی فکر ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق کیا گیا لیکن ایم کیوایم کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور لندن سے ریاست کے خلاف تقاریر پیمرا قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کے ایم کیوایم سے متعلق انکشافات پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا، راؤ انوار کے بیان سے سندھ حکومت کا لاتعلقی کا اظہار انتہائی بزدلی ہے جب کہ پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز ڈی ایس پی کے قتل پر حکومتی خاموشی بھی مجرمانہ عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔