کراچی میں صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے ڈیرے پرحملہ بھائی جاں بحق

نامعلوم افراد نے جاوید ناگوری کے ڈیرے پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک May 02, 2015
نامعلوم افراد نے جاوید ناگوری کے ڈیرے پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لیاری میں نامعلوم مسلح ملزمان نے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ کیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں جاورید ناگوری کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے ڈیرے پر دستی بم پھینکے جس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاوید ناگوری کا بھائی جاں بحق جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں صوبائی وزیرمحفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔