فیلڈنگ کرتے ہوئے اظہرکا ٹخنہ زخمی ہوگیامنیجر

مڈل آرڈر بیٹسمین تکلیف کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے تاہم ایکسرے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی، منیجر نوید اکرم


Sports Desk May 02, 2015
مڈل آرڈر بیٹسمین تکلیف کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے تاہم ایکسرے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی، منیجر نوید اکرم۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کی جارحانہ بیٹنگ کا اظہر علی بھی نشانہ بن گئے۔

محمد حفیظ کی بولنگ پراوپنر نے ایک زوردار اسٹروک کھیلا تو گیند سیدھی شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے اظہرعلی کے ٹخنے پر جالگی، وہ درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔

حارث سہیل ان کی جگہ فیلڈنگ کرتے رہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اظہر علی زخمی تمیم اقبال کے اسٹروک پر ہوئے اور معذرت محمد حفیظ کرتے نظر آئے، قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہاکہ مڈل آرڈر بیٹسمین تکلیف کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے،ایکسرے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔