سینٹرل جیل اڈیالہ میں 39قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

جیل میں39 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر سے مرحلہ وارمستردہوکرجیل پہنچ گئیں


Qaiser Sherazi May 02, 2015
جیل میں39 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر سے مرحلہ وارمستردہوکرجیل پہنچ گئیں۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمدکاتیسرامرحلہ مئی کے پہلے عشرہ سے شروع ہورہاہے۔

جیل میں39 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر سے مرحلہ وارمستردہوکرجیل پہنچ گئیں جبکہ جیل حکام نے ایسے تمام پھانسی کے منتظرقیدیوں کوپھانسی گھاٹ کے قریب پھانسی سیل میں منتقل کردیاہے اوران کے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کیلئے مرحلہ وارمتعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیاگیا،ان قیدیوں میں راولپنڈی،اسلام آباد اوراٹک اضلاع کے قیدی ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ3ماہ میں اب تک 10قیدیوں کوپھانسی دی گئی3کے راضی نامہ ہوگئے،180قیدیوں کی اپیلیں ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ جبکہ78کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے2007 تک کے قتل کیسوں کی اپیلیں اسی سال نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں،اس وقت اڈیالہ جیل میں پھانسی کی سزا یافتہ301ملزمان قیدہیں جن مجرمان کی رحم کی اپیلیں مستردہوئیں انکے رشتہ داروں نے مقتولین خاندان سے راضی نامہ کیلئے بھی سرتوڑ کوششیں بھی شروع کر دی ہیں ان میں سیاسی وسماجی قائدین کو بھی شامل کیاگیاہے ،مختلف تھانوں کے7 قیدیوں کے راضی ناموں کیلئے پیشرفت بھی ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں