شہبازشریف بھی عمران خان پربرسنے والوں میں شامل

بے آسراافراد کےبچوں اوربچیوں کےلیےدانش اسکولزجیسےفلاحی منصوبےکواسکینڈل قراردینے پرعمران خان کوشرم آنی چاہیے، شہبازشریف

بے آسراافراد کےبچوں اوربچیوں کےلیےدانش اسکولزجیسےفلاحی منصوبےکواسکینڈل قراردینے پرعمران خان کوشرم آنی چاہیے، شہبازشریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرسندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب کے دوران اپنی تقریرمیں توپوں کارخ عمران خان کی طرف رکھااور انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔


انھوں نے عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیرترین کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے بھی قرضے معاف کرائے، عمران خان ان کے خلاف نیب میں کیوں نہیں جاتے۔ وہ نیب میں جانا چاہتے ہیں تو جہانگیرترین اورچوہدریوں کے خلاف جائیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ غریبوں، محنت کشوں، بے آسراافراد کے بچوں اوربچیوں کے لیے دانش اسکولزجیسے فلاحی منصوبے کواسکینڈل قراردینے پرعمران خان کوشرم آنی چاہیے۔

خان صاحب کہتے ہیں کہ شہبازشریف سیلاب میں گھرے بھائیوں کی مدد کرکے ڈراما کرتے ہیں۔ عوام کی خدمت انھیں ڈرامالگتا ہے تومیں یہ کرتا رہوں گا۔ خان صاحب کوخود توپشاور میں طوفانی بارشوں میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کاخیال نہ آیا لیکن دوسروں پرتنقید ضرورکرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خواجہ آصف اور پرویزرشید عمران خان پربرستے تھے،اب وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ معروف انقلابی شاعرحبیب جالب کی مشہورنظم ترنم کے ساتھ پڑھتے ہوئے ایک مصرعہ بھول گئے۔
Load Next Story