قوم کی دعائیں قبول ملالہ کا آپریشن کامیاب سر سے گولی نکال لی گئی
بیرون ملک منتقلی کے انتظامات مکمل تنظیموں کی جانب سے اجتماعات،شمعیں روشن کی گئیں،مساجد،چرچوں ومندروںمیں دعائیں
پوری قوم کی دعائیں قبول ہوگئیں اورطالبان کے قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے والی ایوارڈیافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کامیاب آپریشن کرکے سرسے گولی نکال لی گئی ہے۔
علاج کے لیے ملالہ کی بیرون ملک منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،اقوام متحدہ،امریکا،فرانس،کینیڈا،برطانیہ ودیگر ممالک اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکی جانب سے ملالہ پرحملے کی سخت مذمت کی گئی ہے اورپاکستانی حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے، ملک بھرمیں بھی افسوسناک واقعے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ سمیت مختلف سیاسی،سماجی وطلبہ تنظیموںکی جانب سے دعائیہ اجتماعات ہوئے جس میں ملالہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔
شمعیں بھی روشن کی گئیں، مساجد، گرجا گھروں اورمندروں میں بھی ملالہ کی صحتیابی کیلیے دعائیں کی گئیں،واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخاراحمدنے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدددینے والے افرادکیلیے ایک کروڑروپے انعام کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹروںنے پانچ گھنٹے سے زائدانتہائی پیچیدہ آپریشن کیاجبکہ دوسری طرف پی آئی اے نے ملالہ کے علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ڈاکٹروںکے مطابق ملالہ کے سرسے گولی تونکال لی گئی ہے تاہم اس کے ہوش میں آنے میں3دن لگ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کی سربراہی میں نیوروسرجن اورسی ایم ایچ کے طبی ماہرین پرمشتمل طبی ماہرین ملالہ یوسف زئی کاکاطبی معائنہ کرینگے جس میں ان کی حالت کے حوالے سے اقدامات کیے جائینگے اورانہیں علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کاجائزہ لیاجائے گا۔میڈیارپورٹس میں وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ ملالہ کے پاسپورٹ کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اسے ڈاکٹروں کی اجازت کے بعدیو اے ای لے جایاجائے گاکیونکہ متحدہ عرب امارات میں ٹراما سینٹرجدیدسہولیات سے آراستہ ہے۔ذرائع کے مطابق ملالہ کاپاسپورٹ تیار کرنے کے بعددبئی اوربرطانیہ کا ویزا لگ گیاہے۔
عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموںکی جانب سے بھی ملالہ یوسف زئی پرحملے کی شدیدمذمت کی گئی ہے۔امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاکہ ملالہ کی محنت اورجذبے کی قدرکرتے ہیں ہم اس کی جدوجہد کو سراہتے ہیں،ان پرحملہ کے مذمت کرتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈنے کہاہے کہ ہم ملالہ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، بچوں کووحشیانہ تشددکانشانہ بنانابزدلانہ کارروائی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ یہ حملہ ظاہرکرتاہے کہ پاکستان میںحقوق کی آوازاٹھانے والوں بالخصوص عورتوں اوربچوںکوکن تکالیف سے گزرناپڑتا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی ایک اعلیٰ عہدیدار کاملہ حیات نے کہاکہ ملالہ نے اپنے حقوق کے آواز اٹھائی توبندوق کے زورسے حق کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔اسلام آبادمیں فرانسیسی سفارتخانہ کے بیان میں ملالہ پرحملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔کینیڈین وزیرخارجہ جان بائیرڈنے ملالہ یوسف زئی پردہشت گردحمے کی شدید مذمت کی ہے۔برطانوی وزیرسعیدہ وارثی نے ملالہ یوسف زئی اوران کی ساتھی طالبات پر حملے کوبزدلانہ کارروائی قراردیاہے ۔اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ زیرویوجی نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی بہادربچی ہے جوتعلیم کوعام کرنے کیلیے طالبان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجمیل احمدکاکہناہے کہ حکومت کی ہدایت پرملالہ یوسفزئی کے علاج کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پرکراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل لال قلعہ گرائونڈعزیزآبادمیں ملالہ سے اظہاریکجہتی کے لیے مرکزی اجتماع ہواجس میں خواتین نے خصوصی طور رہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔کراچی کی طرح سندھ کے دیگرشہروں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر نوابشاہ،ٹھٹہ ،بدین، لاڑکانہ، شکارپور،خیرپور، دادو،جیکب آباد،صوبہ پنجاب ،خیبرپختونخوا، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اورنصیرآباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیرمیں بھی ایم کیوایم کے دفاترپر دعائیہ اجتماعت ہوئے جس میں ملالہ جلد اورمکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نئی دہلی میں خضرت خواجہ نظام ادلین اولیاء کی درگاہ شریف پر بھی ملالہ کی صحتیابی کے لیے دعاکی گئی۔مسلم لیگ(ق)کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اورسینئرمرکزی رہنماونائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے ملالہ صحتیابی کیلیے دعا کی ہے۔ ادھر ملالہ پرقاتلانہ حملے کے خلاف سوات قومی جرگہ نے احتجاج کااعلان کردیا اورآئندہ ہفتہ کواحتجاجی مظاہرہ اور نومبر کے پہلے ہفتے میں گرینڈ جرگہ بلاکرآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ باراور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملالہ یوسفزئی پرقاتلانہ حملے کیخلاف آج(جمعرات کو)مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گی۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے اعلان کیاہے کہ سنی اتحاد کونسل جمعہ 12 اکتوبر کو ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف ملک گیر یومِ مذمت منائے گی۔پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔تھانہ سیدوشریف کے حوالدارمحمد عالم نے بی بی سی کو بتایاکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9اکتوبر کو 41افراد کو ملالہ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیاتھاجنھیں بدھ کی صبح عدالت میں پیش کیا گیاتاہم عدالت نے تمام افرادکوضمانت پر رہاکردیا۔
مینگورہ سے نمائندہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ملالہ یوسف زئی قاتلانہ حملے میں اسکول ٹیچر، چوکیداراورگاڑی کے ڈرائیورکوحراست میں لے لیا۔ملالہ یوسفزئی پرقاتلانہ حملے کے دوسرے روزبھی سوات میں فضاسوگواررہی،حملے کے خلاف تمام نجی تعلیمی ادارے بندرہے جبکہ طلبہ اوردیگرتنظیموں سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی ہدایت پرملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے ملالہ یوسف زئی گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول مشن روڈمیں قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا۔