دہشت گردوں نے حملہ ملالہ پرنہیں قوم کی غیرت پر کیا کائرہ

حملہ آوروں کا تعلق کسی مذہب سے ہے نہ انسانیت سے، صحافیوں سے گفتگو

حملہ آوروں کا تعلق کسی مذہب سے ہے نہ انسانیت سے، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ صرف ملالہ کی ذات پر نہیں بلکہ پوری قوم کی غیرت وعزت پرحملہ ہے۔


حملہ آوروں کا تعلق کسی مذہب سے ہے نہ انسانیت سے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملالہ یوسف زئی پاکستان میں امن ' سکون اور انسانیت کا درس دینے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، اس کی کاوشوں سے ملک کا سافٹ امیج دنیا بھر میں جا رہا تھا لیکن شرپسندعناصرکو جن کا کسی بھی مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں یہ روشن ستارہ نہ بھایا۔ دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ ملالہ یوسفزئی پر نہیں، قوم کی غیرت اور عزت پر کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story