پرویز اشرف یوسف گیلانی کو منا کر ایوان صدر لے گئے
زرداری نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی،وزیراعظم بغیر پروٹوکول اسلام آبادکلب پہنچے
وزیراعظم راجاپرویز اشرف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیر اعظم پرٹوکول کے بغیر یوسف گیلانی سے ملنے اسلام آباد کلب پہنچے۔ انھوں نے یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی اور انھیں منانے کی کوشش کی۔ یوسف گیلانی نے انھیںاپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گلے شکوے ہوئے بالآخر وزیر اعظم اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگئے اوریوسف گیلانی کومنا کر ایوان صدر لے گئے۔ آئی این پی کے مطابق صدرنے سابق وزیراعظم کوتمام گلے شکوے اورتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
صدر نے گیلانی کی پارٹی کیلیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں مشکل وقت میں ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف گیلانی کے اپنے بیٹے موسیٰ گیلانی کی ایوان صدر سے واپسی پر گرفتاری اور سوئس حکام کوخط لکھنے کے معاملے پر پارٹی سے تحفظات ہیں جس پر انھوںنے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ادھر ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجاپرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی کی ایوان صدرآمدکی تصدیق نہیںکرسکتے۔ صدر زرداری سے ایسی کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔ وہ تفصیلات حاصل کر کے میڈیا کوآگاہ کریں گے۔