اُف یہ کمپیوٹر کی سُستی

جس انداز میں کمپیوٹر میں فائلیں محفوظ کی جاتی ہیں، اس سے جدید ہارڈ ڈسکس بھی سست ہو جاتی ہیں


Magazine Report May 03, 2015
ی سی کے لیے Space Sniffer یا WinDirStat جیسے پروگرامز آپ کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کون سی فائلوں نے ہارڈ ڈسک کی سب سے زیادہ جگہ گھیر رکھی ہے،فوٹو : فائل

کمپیوٹر کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ اگرچہ اسمارٹ فون میں کمپیوٹر کی ہر سہولت موجود ہے، مگر آج بھی کمپیوٹر کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔ ہر ایجاد کی طرح کمپیوٹر کا ایک مقصد وقت بچانا اور زندگی سہل بنانا ہے، لیکن اگر یہ سہولت اپنی سست رفتاری کی وجہ سے عذاب بن جائے تو کیا کریں!

کمپیوٹر میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے یا وہ سست رفتارہوجائے تو کہتے ہیں،'یہ میں نے ابھی تو خریدا ہے!'، لیکن دراصل یہ کمپیوٹر دراصل آپ ن چھ برس قبل خریدا تھا،جب آپ سیر کے لیے کہیں گئے اور کرنسی میں فرق کا فائدہ اٹھایا تھا۔ 'لیکن یہ کوئی پروگرام کھولنے میں اتنی دیر کیوں لگاتا ہے؟' آپ تقریباً اپنے بال نوچتے ہوئے خود سے سوال کرتے ہیں۔



اگرآپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر نہیں ہیں، آپ اپنا کمپیوٹر اس طرح تبدیل نہیں کر سکتے جس طرح آپ اپنی قمیص تبدیل کرتے ہیں، تو ہم یہاں کچھ تراکیب پیش کر رہے ہیں جو آپ کو میک یا پی سی کی دیکھ بھال میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ آپ کمپیوٹرز کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

٭ ہارڈ ڈسک کی تنظیمِ نو کیجیے
شاید آپ کواس مطلب بھی معلوم نہ ہو لیکن شاید یہ آپ کے لیے حیران کن امر ہوگا کہ یہ عمل آپ کے کمپیوٹر کی نگہ داشت کے لیے کس قدر اہم ہے۔'Defragmentation' آپ کے کمپیوٹر میں بکھرے ہوئے ڈیٹا کو یکجا کر کے کمپیوٹر کے کام کرنے کی صلاحیت کو تیزرفتار کرتا ہے۔

جس انداز میں کمپیوٹر میں فائلیں محفوظ کی جاتی ہیں، اس سے جدید ہارڈ ڈسکس بھی سست ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے ہارڈ ڈسک پر فائلیں محفوظ یا حذف کی جاتی ہیں، یہ تمام ڈیٹا ایک ساتھ محفوظ ہونے کے بجائے ہارڈ ڈسک کے مختلف حصوں پر محفوظ ہوتا رہتا ہے، جس کے باعث فائلوں تک رسائی سست روی کا شکار ہو جاتی ہے۔

ڈسک پر بکھرے ہوئے معلومات کے ان بلاک کو ترتیب لگانے سے نہ صرف میموری میں دستیاب جگہ میں اضافہ ہوتا ہے بل کہ اس سے معلومات تک رسائی میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔اور ایسا کرنا بالکل مشکل نہیں ہے۔ ایسے کچھ پروگرامز ہیں جن سے مدد لی جا سکتی ہے، جیسے Smart Defrag 3 (ونڈوز8.1) یا iDefrag (ایپلOS X کے لیے)

٭غیرضروری فائلوں سے نجات پائیں

آج کل 200GB سے کم ہارڈ ڈسک بہت آسانی سے بھرجاتی ہے۔ اور جوں جوں یہ بھرتی جاتی ہے اس کے کام کرنے کے صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔آپ کے کمپیوٹر میں شاید ایسی بہت سی پرانی فائلیں موجود ہوسکتی ہیں جو اب آپ کے استعمال میں نہیں، اور ان فائلوں نے آپ کے کمپیوٹر میں جگہ گھیر رکھی ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں سے پی سی اور میک کمپیوٹرز کے لیے متعدد پروگرامز دست یاب ہیں۔ پی سی کے لیے Space Sniffer یا WinDirStat جیسے پروگرامز آپ کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کون سی فائلوں نے ہارڈ ڈسک کی سب سے زیادہ جگہ گھیر رکھی ہے۔
اگر آپ میک پرOS X استعمال کر رہے ہیں تو یہ کام اور بھی آسان ہے۔ اس کے لیےFinder سرچ کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ آپ کو آپ کے میک میں موجود سب کچھ دکھا سکتا ہے، بشمول ایپلیکیشنز، پروگرامز، ہارڈ ڈسکس، فائلیں، فولڈرز اور ڈی وی ڈی ڈرائیوز۔ آپ اس سے اپنی فائلوں اور فولڈرز کی تنظیم نو کر سکتے ہیں، اپنے میک کا تمام مواد دیکھ سکتے ہیں اور جو چاہے حذف کر سکتے ہیں۔

٭ خودکار طریقے سے اجتناب
یہ اپنے کمپیوٹر کی رفتار تیز کرنے کا تیزترین طریقہ ہے، خاص طور پر کمپیوٹر کتنی تیز رفتاری سے اسٹارٹ ہوتا ہے۔یہ دیکھنا ممکن ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر کون کون سے پروگرام اس وقت چل رہے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو انہیں بند کر سکتے ہیں۔OS X میں Activity Monitor اور ونڈوز میں Task Manager کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس میک ہے توSystem Preferences میں جائیں، Users and Groups کا انتخاب کریں اور اس پروگرام کو بند کردیجیے جو آپ بند کرنا چاہتے ہیں۔اگر آپ پی سی استعمال کرتے ہیں تو بلامعاوضہ دست یاب ٹولAutoruns استعمال کر سکتے ہیں جو خودکار طریقے سے چلنے والے پروگراموں کو کنٹرول کرتا ہے۔



٭ وائرس اور نقصان دے پروگرامز ختم کریں
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بغیر گزارہ کر سکتے ہیں، اور یہ توجیح پیش کرتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ میموری خرچ ہوتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، بالخصوص پرانے پی سی کمپیوٹرز پر۔لیکن جو افراد کمپیوٹر ماہر نہیں ہیں ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ بعد میں پچھتانے کے بجائے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا استعمال کریں۔آپ اپنے کمپیوٹر کی خصوصیات کے مطابق اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایسے بے شمار اینٹی وائرس سافٹ ویئرز دستیاب ہیں جو بہت کم میموری اور پروسیسنگ پاور خرچ کرتے ہیں، جن میں Microsoft Security Essentials ،Panda Cloud اور Avira شامل ہیں۔اگرچہ یہ مفروضہ بہت بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے کہ میک کمپیوٹرز کو وائرس متاثر نہیں کرتا لیکن اگر آپ کا اپیل کمپیوٹر معمول سے زیادہ سست ہو جائے تو آپ کو اس طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ آپ اس صورت میں بلامعاوضہ دستیاب ٹول Avast یا Sophos اینٹی وائرس استعمال کر سکتے ہیں۔

٭ ویب اپیلیکیشنز کا استعمال کریں
office انسٹال کر کے استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے جب آپ کوGoogle Docs ، Adobe's Buzzword یا Zoho یا پھر Peepel جیسی اپیلیکیشنز کے ذریعے وہ سب کچھ مل سکتا ہے جو آپ چاہتے ہیں۔

آج کل کی ویب ایپلیکیشنز جو براؤزر کے اندر کام کرتی ہیں، ان سے کسی بھی قسم کا کام لیا جاسکتا ہے۔اس کے دو فوائد ہیں: یہ چلنے میں بھاری نہیں ہوتیں اور یہ ہارڈ ڈسک پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔اگر ان تمام پانچ مرحلوں کے بعد بھی آپ کا کمپیوٹر سٹارٹ ہونے میں تیر رفتاری کا مظاہرہ نہیں کرتا تو شاید آپ کو کسی تکنیکی ماہر سے رابطہ کرنے یا نیا کمپوٹر خریدنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں