کھلنا میں رنز کا سیلاب کئی ریکارڈز بہا لے گیا

بنگلہ اوپنرز تمیم اور امرالقیس کے درمیان312 رنزدوسری اننگز میں کسی بھی ٹیم کی پہلی ٹرپل سنچری شراکت ہے


Sports Desk May 03, 2015
کھلنا: شیخ ابو نصر اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد بنگلہ دیشی اوپنر بنگلہ اوپنرز تمیم اور امرالقیس کے درمیان312 رنزدوسری اننگز میں کسی بھی ٹیم کی پہلی ٹرپل سنچری شراکت ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کھلنا ٹیسٹ میں رنز کا سیلاب کئی ریکارڈز بہا لے گیا، تمیم اقبال نے206 رنز بناکر بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ ڈبل سنچری داغنے والے ملک کے دوسرے کرکٹر بنے،ان سے قبل مشفیق الرحیم نے سری لنکاکیخلاف 2013 کے گال ٹیسٹ میں 200رنز بنائے تھے۔

تمیم نے مجموعی طور پر اس مقابلے میں231 رنز اپنے نام جوڑے، کسی بھی ایک ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ملکی ریکارڈ بھی اب ان کے قبضے میں آگیا، ان سے قبل اشرفل نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں 212رنز اسکور کیے تھے،کسی بھی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرزکی جانب سے ڈبل سنچریوں کا یہ اولین موقع ہے، تمیم سے قبل پاکستان کے حفیظ نے بھی 224 کی انفرادی اننگز کھیلی تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ ڈرا ہوا، اس سے قبل آٹھوں میچز میں گرین کیپس کامیاب رہے تھے۔

بنگلہ اوپنرز تمیم اور امرالقیس کے درمیان312 رنزدوسری اننگز میں کسی بھی ٹیم کی پہلی ٹرپل سنچری شراکت ہے،اس سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف 1960 میں انگلش اوپنرز کولن کائوڈرے اور جیف پولار نے290 جوڑے تھے۔پاکستان کیخلاف کسی ٹیم کا ہر وکٹ کیلیے یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل زمبابوے کے فلاور اور مرے گڈون نے 1999 کے بولاوایو ٹیسٹ میں پانچویں وکٹ کیلیے 277 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ 6 وکٹ پر 555دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کا بہترین مجموعہ بھی ثابت ہوا۔

اس سے قبل2008 میں سری لنکا کیخلاف ڈھاکا ٹیسٹ میں ٹائیگرز نے چوتھی باری میں 413 رنز بنائے تھے، پاکستان کیخلاف کوئی بھی ٹیم پہلی بار چوتھی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، اس سے قبل سری لنکا نے 2011 کے ابوظبی ٹیسٹ میں 483رنز اسکور کیے تھے۔ بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر 16وکٹ پر887 رنز بنائے، یہ کسی بھی ایک ٹیسٹ میں انکا بہترین مجموعہ شمار ہوا۔

اس سے پہلے 2014 میں زمبابوے کیخلاف چٹاگانگ میں 822 رنز بہترین کاوش تھے۔کھلنا میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے مجموعی طور پر 676رنز اسکورکیے، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچواں بڑا مجموعہ ہے، 2003 میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے اوپنرز کی جانب سے 811 رنز ریکارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں