بالٹی مورمیں قتل میں ملوث 6پولیس اہلکاروں پر فردجرم عائد
سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی پر بالٹی مور کے شہری خوش
بالٹی مورمیں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج بالآخررنگ لے آیا، قتل میں ملوث 6پولیس اہل کاروں پر فردجرم عائد کردی گئی، سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی پربالٹی مورکے شہری خوش ہیں، مظاہرین نے سڑکوں پرنکل کرتالیاں اور گاڑیاں کے ہارن بجاکر خوشی کااظہار کیا۔
بالٹی مورپولیس کے 6اہلکاروں کے خلاف غیر ارادی قتل، حملہ آورہونا، دفترمیں نامناسب رویہ اختیارکرنا اور غیرقانونی حراست میں رکھے جانے کے الزامات عائدکیے گئے ہیں۔ بالٹی مورکے چیف پراسیکیوٹرنے اعلان کیاہے کہ فریڈی گرے کی گرفتاری میںملوث پولیس افسران پرمجرمانہ الزامات کی کئی ممکنہ وجوہ ہیں اور میڈیکل ایگزامنرکے مطابق موت پولیس حراست میں واقع ہوئی جوقتل کے مترادف ہے۔
ریاست کے اٹارنی نے میڈیاسے خطاب میں کہاکہ فریڈی گرے کوپولیس وین میں لے جاتے ہوئے سیٹ بیلٹ سے نہیں باندھاگیا۔ وہ طبی امدادکے لیے پکارتا رہالیکن متعلقہ افسر نے اسے طبی امدادفراہم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اس سے پہلے بالٹی مورحکام نے عوام سے پرامن رہنے اورتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ پراسکیوٹر اپنافیصلہ سناسکے۔ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعدبالٹی مورمیں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعدپولیس نے شہرمیں رات کاکرفیو لگادیا تھاجو اتوارکی رات تک نافذرہے گا۔