مالی سال201516 کے لئے بجلی یونٹ 4 روپے تک مہنگا کرنے کا فیصلہ

تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراکومالی سال2015-16کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اوسطا 3 سے 4روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراکومالی سال2015-16کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اوسطا 3 سے 4روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی یونٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں3 سے 4روپے فی یونٹ اضافے کافیصلہ کر لیا، نیپرانے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی طرف سے موصول ہونے والی اپ فرنٹ ٹیرف درخواستوں پرکی جانیوالی سماعتوں کے فیصلوں کی روشنی میں تیاری مکمل کرلی اورآئندہ چند دنوں میں نئے اپ فرنٹ ٹیرف کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔


ذرائع کے مطابق اس وقت تک ٹیرف کے نوٹیفکیشن میں التوا کی وجہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)کے ٹیرف میں موجودبعض آئینی مسائل ہیں جن کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،جیسے ہی مطلوبہ کارروائی مکمل ہوگی اسی وقت وزارت پانی وبجلی کی جانب سے ٹیرف کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا، تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراکومالی سال2015-16کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اوسطا 3 سے 4روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔
Load Next Story