رحیم یار خان میں ڈاکو اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے

وزیراعظم نواز شریف نے مغوی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈاکوؤں سے بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔


ویب ڈیسک May 03, 2015
پولیس چوکی پر غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکوؤں نے حملہ کیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

پنجاب اور سندھ کے سرحد پر واقع کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے میں دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے گزشتہ 20 روز سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کی جانب سے کیمپ ٹو کے نام سے ایک چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی جس پر گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پر غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی مبینہ کمین گاہوں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے اغوا اہلکاروں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور بہت جلد تمام اہلکاروں کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے بھی پولیس اہلکاروں کے اغوا کو نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں