دادو میں باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گرنے سے 11 افراد جاں بحق

بس میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک May 03, 2015
خمیوں میں سے بعض افراد 70 سے 80 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں فوٹو فائل

ROME: خیر پورناتھن شاہ کے قریب باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گرنے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ دلہا اوردلہن سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دادو میں خیرپور ناتھن شاہ کے قریب لاڑکانہ سے سیہون جانے والی باراتیوں کی بس میں 11 ہزار کلوواٹ بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق جب کہ دلہا دلہن سمیت 28 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر دادو، میہڑ اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 7 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض افراد 70 سے 80 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بس حادثے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں جب کہ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں