اتفاق فائونڈری کیسشریف فیملی کے وکیل کے دلائل مکمل

ہائیکورٹ نے سماعت کی،احتساب عدالت میں سماعت بغیر کارروائی17اکتوبرتک ملتوی


Numainda Express October 11, 2012
ہائیکورٹ نے سماعت کی،احتساب عدالت میں سماعت بغیر کارروائی17اکتوبرتک ملتوی

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اورجسٹس فرخ عرفان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف، ان کی والدہ شمیم اختراور دیگر افرادکیخلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے3 ریفرنس حدیبیہ پیپر ملز،رائے ونڈ محل،اتفاق فاؤنڈری خارج کرکے انہیں بری کرنے کی پٹیشنوںکی سماعت آج جمعرات11اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

گزشتہ روزشریف فیملی کے وکیل سلمان بٹ نے اتفاق فاؤنڈری کیس ختم کرنے بارے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔انہوںنے موقف اختیارکیا کہ بنک سے قرضہ لینا کوئی گناہ نہیں،قرضہ لے کر واپس کیا ہے یا نہیں یہ ایک الگ معاملہ ہے ، یہ ریفرنس نہیں بنتا یہ معاملہ سول کورٹ بھیج دیا جائے۔جسٹس فرخ عرفان نے سوال کیا کہ آپ نے قرضہ کاروبارکیلیے لیا یا کسی اور مقصدکیلیے تو انہوں نے کہا کہ کاروبار کیلیے قرض لیا گیا تھا ۔

نیب کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے رابطہ پر بتایا کہ رائے ونڈ محل کو402کنال رقبہ پر بنایا گیا ہے، یہ زمین شریف برادران نے اپنی والدہ کے نام پر حاصل کی اوراربوں روپے خرچ کرکے تعمیرات کیں دریں اثناء احتساب عدالت نے ریفرنس اوپن کرکے تمام ملزمان کیخلاف ان کی سماعت شروع کرنے کی چیئرمین نیب کی درخواستوں کی سماعت17اکتوبر تک ملتوی کر دی،ان ریفرنسوں کے بارے میں ہائیکورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہیں اس لیے سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔آئی این پی کے مطابق ہائیکورٹ نے تینوں ریفرنسز بحال کیے جانے بار ے دائر درخواست پر حکم امتناع میں مزید ایک روزکی توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں