بحیرہ روم میں چھوٹی کشتیوں میں سوار ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

بچائے گئے تارکین وطن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق افریقی ممالک سے ہے،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک May 03, 2015
گزشتہ ماہ بحیرہٴ روم میں غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 750 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے فوٹو: فائل

NEW DEHLI: اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی بحریہ نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 ہزار 427 افراد کو بچالیا ہے، بچائے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بحیرہٴ روم میں غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 750 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مختلف ممالک کے بحری جہازوں نے سمندر میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |