وفاقی کابینہ آج بلوچستان بارے اہم فیصلوں کی منظوری دیگی

وزیراعظم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دینگے،اے پی سی پربھی پیشرفت کاامکان

وزیراعظم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دینگے،اے پی سی پربھی پیشرفت کاامکان. فوٹو اے ایف پی

وفاقی کابینہ آج بلوچستان کے بارے میںاہم فیصلوںکی منظوری دے گی،بلوچستان کے بارے میں قائم کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر دفاع نویدقمر آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔


وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اس رپورٹ کی منظوری دی جائیگی،کابینہ اس رپورٹ کی روشنی میںاہم فیصلوں کی منظوری دیگی،بلوچستان پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کی بھی منظوری دیئے جانیکاامکان ہے،بلوچ رہنمائوں کیساتھ مذاکرات کے علاوہ جلاوطن رہنمائوں کو ملک آنے اوران پرقائم مقدمات ختم کرنیکا فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈائون کی منظوری بھی دی جائیگی ۔
Load Next Story