ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار
آج کراچی میں درجہ حرارت 35، لاہور میں 37 جبکہ حیدر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آج سب سے زیادہ گرمی تربت اور رحیم یار خان میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مطلع صاف ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آج ملک بھر میں سب سے زیادہ گرمی تربت اور رحیم یار خان میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چھور، بینظیر آباد اور سکھر میں 42، خضدار اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 41، بہاولپور میں 40، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 39، لاہور میں 37 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔