علی ظفرنے بھارت میں دوسری مرتبہدی موسٹ اسٹائلش امپورٹایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوں، علی ظفر
معروف گلوکاراور اداکارعلی ظفر نے بھارت میں لگاتار دوسری مرتبہ "دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ" ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے.
بھارت کے موقر روزنامے ''ہندوستان ٹائمز''کے بینر تلے ہونے والے ایوارڈز میں علی ظفرنے ان کی خوش لباسی پر"دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ" کا اعزاز حاصل کیا،انہیں یہ ایوارڈ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے دیا جس پرانہوں نے خوشی کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ علی ظفر کو پہلے بھی اپنی خوبصورتی اوراسٹائلز پرمتعدد ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل بھی بھارت میں ہی "دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ" کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔