سلامتی کونسل کی پابندیوں کی زد میں آئے افراد کو حراست میں رکھنا لازمی نہیں دفترخارجہ

دنیاکی تمام حکومتوں کو القاعدہ پرپابندیاں لگانے سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی سے رجوع کرنے کا مکمل حق ہے، تسنیم اسلم

بھارت نے پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر سلامتی کونسل سے دخل اندازی کی درخواست کی ہے فوٹو: فائل

لاہور:
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ القاعدہ پر پابندیاں لگانےسے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی کی پابندیوں کی زد میں آئے افراد کو حراست میں رکھنا لازمی نہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر سلامتی کونسل سے درخواست پر دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتوں کو القاعدہ پرپابندیاں لگانے سے متعلق قائم سلامتی کونسل کی کمیٹی سے رجوع کرنے کا مکمل حق ہے، کمیٹی القاعدہ سےمنسلک دہشت گردوں کےاثاثہ جات کو منجمد، ان کے لئے اسلحے کی ترسیل اور دہشت گردوں کے سفر پر پابندی لگاسکتی ہے لیکن یہ لازمی نہیں کہ کمیٹی کی پابندیوں کی زد میں آئے افراد کوحراست میں بھی رکھا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر سلامتی کونسل سے دخل اندازی کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story