ملالہ نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا بہادری سے سامنا کیابلاول

ہمارا فرض ہے کہ متحد ہو کر دہشتگردی کے خطرے اور اپنے دشمنوں کا سامنا کریں


APP October 11, 2012
متحد پاکستان ہی دہشتگردی کو شکست دے سکتا ہے،ملالہ ہر پاکستانی کی بہن اور بینظیر کی بیٹی ہے۔ فوٹو رائٹرز/فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی ہر پرامن پاکستانی کی بہن اور شہید بے نظیر بھٹوکی بیٹی ہے۔

منگل کو اسٹراس برگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ملالہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور متحد ہو کر دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کا سامنا کریں۔

انھوں نے کہا کہ ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی اور انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ انھوں نے کہا کہ صرف ایک متحد پاکستان ہی دہشت گردی کے خطرے کو شکست دے سکتا ہے۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ملالہ کی عیادت کے لیے اسپتال جائیں تاکہ ملالہ کو احساس ہو کہ وہ تنہا نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں