ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں قیام کی نصف سنچری مکمل

کسٹم عدالت کے جج کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے ماڈل كي ضمانت كي درخواست بھي التوا کا شکار ہوگئی ہے

ایان علی کو 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طور پر دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

لاہور:
منی لانڈرنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی سپر ماڈل ایان علی کے جیل میں قیام کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔


ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طور پر دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ 15 مارچ کو انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا اور ماڈل كے اڈيالہ جيل ميں رہنے كے دنوں كی نصف سنچری مكمل ہوگئی ہے اور آج ماڈل كا جيل ميں 51واں دن ہے، جیل میں قید کے دوران وہ جب پیشی پر آتی ہیں تو لگتا ہے جیسے نت نئے لباس پہنے ریمپ پر کیٹ واک کرنے آئی ہوں۔

دوسری جانب کسٹم عدالت کے جج کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے ماڈل كی ضمانت كی درخواست بھی التوا کا شکار ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے امکان ہے کہ موصوفہ کو رواں ماہ کا بیشتر حصہ بھی اڈيالہ جيل ميں گزارنا پڑے گا۔
Load Next Story