حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان کر اچھا کیا بلور

اس فیصلے سے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے

ملالہ پر حملہ کرنیوالے اسلام کی کون سی خدمت کر رہے ہیں،صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہاہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان کر اچھا کیا ہے۔


سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان جاری رہنے والی چپقلش ختم ہوجائے گی، اسلام عورتوں پر ہاتھ اٹھانے کی کسی بھی صورت اجازت نہیںدیتا، جہاد کرنے والے بتائیں کہ عورتوں پر فائرنگ کرکے اسلام کی کون سی خدمت کر رہے ہیں، بلکہ اس طرح کی کارروائیوں سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ سپریم کورٹ اورحکومت کے درمیان تنازع ختم ہوگیا ہے حکومت کے اس فیصلے سے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ملالہ یوسف زئی پر حملے کرنے والے بتائیں کہ وہ اسلام کی کون سی طرح خدمت کررہے ہیں، یہ جہاد نہیں بلکہ دہشتگردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story