بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل گرینڈ جرگہ ہےطلال بگٹی

ایم کیوایم اورق لیگ کوشامل نہیں کیاجائے گا، باقی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہونگے


PPI October 11, 2012
مجھے پنجاب سے بلامقابلہ ایم این اے منتخب کرانے کی پیشکش کی گئی ہے، پریس کانفرنس. فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے صدرطلال بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل گرینڈ جرگہ ہے۔

اس گرینڈجرگے میں ایم کیو ایم اورق لیگ کو شامل نہیں کیا جائے گا باقی سیاسی جماعتوں سے اور مذہبی جماعتوں سے رابطہ ہوگا ، وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کررہے تھے، طلال بگٹی نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے جو چھ نکات دیے ہیں اس پرمزید بات چیت کے لیے بی این پی مینگل سے رابطہ کیاجائے گا، اس کے علاوہ نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کرگرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے مسئلہ کا حل نکالا جاسکے۔

طلال بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان کہ وہ بلوچ ناراض رہنمائوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیںغلط اور بے بنیاد ہے،انھوں نے بتایا کہ لاہور کے دورے کے دوران انھیں مختلف سیاسی جماعتوں نے پنجاب سے بلا مقابلہ ایم این اے منتخب کرانے کی پیشکش کی ہے، انھوںنے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے رابطے ہیں، طلال بگٹی نے کہا کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کے دوران انھوں نے چنگیزمری اور سردار یعقوب ناصرکو بھی بلالیا تھا، اس میٹنگ میں گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں