ملالہ پر حملہ درندہ صفت لوگوں کاکام ہے فاروق ستار
حکومت کو اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں، قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوجائے
وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کاسوئس حکام کو لکھے جانے والے حکومتی خط کو منظورکرنا خوش آئند ہے۔
لمز میں لیکچرکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا حکومت کو اپنی آئینی اور قانونی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں' انھوں نے کہا ملالہ یوسف زئی پر حملہ درندہ صفت لوگوں کاکام ہے ،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، دہری شہریت سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر نظر ثانی کی پٹیشن کا موقع ملنا چاہیے، 1973 ء کے تقاضے کچھ اور تھے یہ 2012ء ہے۔