اسپینش فٹبال میں سویلا کیخلاف کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک داغ دی
رئیل میڈرڈ نے میزبان ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر 34 میچز سے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ توڑ دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک داغ کر رئیل میڈرڈ کو سویلا کیخلاف 3-2 سے کامیابی دلوادی، دوسری جانب سویلا کا ہوم گراؤنڈ پر 34 میچز سے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔
رئیل میڈرڈ اب ٹائٹل کی دوڑ میں بارسلونا کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے، ان کے درمیان اب محض دو پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے، بارسلونا نے کورڈوبا کلب کو 8-0 سے کچل دیا، لوئس سواریز نے تین مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی، لیونل میسی 2 گول داغنے میں کامیاب رہے۔تفصیلات کے مطابق اسپینش لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے سویلا کو3-2 سے شکست دیکر ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان اب محض دو پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا، رئیل میڈرڈ منیجرکارلو انسیلوٹی نے کہا کہ سویلا کیخلاف ہماری ٹیم کی فتح آسان نہیں رہی، تاہم ہم میزبان ٹیم کے بھرپور مقابلے کرنے سے بہت خوش ہیں، وہ گذشتہ 34 میچز سے ہوم گراؤنڈ پرناقابل شکست رہے تھے لیکن ہماری ٹیم نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا، میچ کے ابتدائی دومنٹ بعد سویلا کے گریگروزکریچویسک چہرے پر پیش آنے والی انجری کے سبب میدان سے باہر رہے۔
کھیل کے 36ویں منٹ میں زیویئر ہرنانڈز کے پاس پر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ اگلے ہی منٹ میں انھیں اس برتری کو ڈبل کرنے کا موقع مل گیا، جس پر انھوں نے انفرادی طور پر دوسرا گول بناکر رئیل میڈرڈ کی سبقت 2-0 کردی،پہلے ہاف کے خاتمے سے قبل سرجیو راموس کے ویڈال کیخلاف فاؤل کرنے پر میزبان سویلا کو پنالٹی ایوارڈ ہوگئی، اس سنہری موقع سے کارلوس باکا نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف گول کیپر کو چکمہ دے ڈالا، اس طرح وقفے پر اسکور 2-1 ہوگیا،دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم اس میں کامیابی ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو کھیل کے 68ویں منٹ میں ملی، اس بار بھی کرسٹیانو رونالڈو ہیرو بنکر سامنے آئے، 79ویں منٹ میں ونسنٹ ایبورا نے سویلا کا خسارہ کم کیا انھوں نے ویڈال کے عمدہ کراس پر گول بنایا۔
کھیل کے اختتامی پانچ منٹ رئیل میڈرڈ کیلیے خاصے مشکل ثابت ہوئے، جب بارسلونا سے لون پر لیے گئے سویلا کے کھلاڑی ڈینس سواریز نے ان کے گول پوسٹ کے قریب تک گیند پہنچائی لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہیں کرپائے، کرسٹیانو رونالڈو نے میڈرڈ کیلیے 29ویں ہیٹ ٹرک داغ کر سیزن میں اسپینش لیگ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 42 کرلی،دیگر میچز میں بارسلونا نے کورڈوبا کلب کو 8-0 سے کچل دیا، یوروگوئے سے تعلق رکھنے والے معرو ف اسٹرائیکر لوئس سواریز نے ہیٹ ٹرک بنائی، لیونل میسی نے 2 بار گیند کوجال کی راہ دکھائی جبکہ ایک ایک گول نیمار ، ایوان ریکٹک اور گیرارڈ پیکیو نے اسکور کیا، ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ایٹلیٹکو بلباؤ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔