اقوام متحدہ پاکبھارت نمائندوں میں مسئلہ کشمیر پر نوک جھوک
کشمیرہمارااٹوٹ انگ ہے،عوام نے انتخابات میں حصہ لیکر مستقبل کا انتخاب کرلیا،گپتا
اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے نمائندوں کے درمیان کشمیرکے مسئلے پرنوک جھوک ہوئی ہے۔
جنرل اسمبلی کی ''ا سپیشل پولٹیکل اینڈ ڈی کالو نائزیشن کمیٹی '' کے زیر اہتمام مباحثے کے دوران بھارتی مشن کے فسٹ سیکریٹری پرکاش گپتا نے کشمیر کوبھارت کااٹوٹ انگ قراردیا،جس پرپاکستانی نائب مستقل نمائندے رضابشیرتارڑاٹھ کھڑے ہوئے اورواضح کیا کہ کشمیرکبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا نہ اب ہے ،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل ہوناچاہیے۔
ان کے بیان پرپرکاش گپتا نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام نے انتخابات میں حصہ لیکراپنے مستقبل کا انتخاب کرلیا ہے ،پاکستان کااقوام متحدہ میں جموں وکشمیر کا ذکرکرناافسوس ناک ہے۔ پرکاش گپتا کے روایتی الاپ پر پاکستانی نمائندے نے کھڑے ہوکر کہا کہ کشمیرمتنازع خطہ ہے اور اقوام متحدہ میں اس کا ذکر کرنا غلطی نہیں۔