ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

اس سلسلے میں وزیراعظم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کریں گے


عامر خان May 04, 2015
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت عسکری قیادت، پارلیمانی جماعتوں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی کاتعین کرے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان کے نکات کے مطابق بلوچستان میں قیام امن اور ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کا سربراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو بنائے جانے کا امکان ہے، کمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اس سلسلے میں وزیراعظم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت عسکری قیادت، پارلیمانی جماعتوں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی کاتعین کرے گی، کمیٹی کے قیام کے بعد ابتدائی طور پر رابطے شروع کیے جائیں گے اوریہ رابطے وزیر اعلیٰ بلوچستان کریں گے ،ناراض رہنماؤں سے رابطوں کے بعد ابتدائی نکات سامنے آنے ،کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کے بعد وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کرنے کیلیے حتمی پالیسی کی منظوری دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں