پہلے بجٹ اجلاس پھر صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

حکومت مختلف تجاویز پر غورکر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان متوقع ہے۔

حکومت مختلف تجاویز پر غورکر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت پہلے بجٹ اجلاس اوراس کے بعد صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے۔


ذرائع کے مطابق اس بات پرابھی غور کیا جا رہاہے کہ پہلے بجٹ اجلاس بلایاجائے یا پھر صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کئے جانے کے بعد مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ صدارتی خطاب بھی جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ پہلے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے جسکے بعد نئے پارلیمانی سال کے حوالے سے صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اس کے بعد ایوان میں بجٹ پر بحث کرائی جائے۔ حکومت مختلف تجاویز پر غورکر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان متوقع ہے۔
Load Next Story