پاکستان حیران کن لوگوں کا حیران کن ملک ہے میئر لندن

برٹش پاکستانی دیگرقومیتوں کی طرح ہمارےاقتصادی انجن کےوہیلزہیں جودن رات سخت محنت کرکےملک کو ترقی دے رہے ہیں،میئر لندن


INP May 04, 2015
برٹش پاکستانی دیگرقومیتوں کی طرح ہمارےاقتصادی انجن کےوہیلزہیں جودن رات سخت محنت کرکےملک کو ترقی دے رہے ہیں،میئر لندن فوٹو: فائل

میئر بورس جانسن نے کہا ہے کہ میری سکھ اہلیہ کا تعلق پاکستان کے علاقے سرگودھا سے ہے اور وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر اصرار کررہی ہیں، میں سیاست میں اپنی انتہائی مصروفیات کے باعث ان کی خواہش پوراکرنے سے قاصر ہوں، الیکشن کے خاتمے پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سابق ٹوری رکن پارلیمنٹ رحمن چیچی کے ہمراہ ویسٹ لندن میں ایک مسجد کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانی دیگر قومیتوں کی طرح ہمارے اقتصادی انجن کے وہیلزہیں جودن رات سخت محنت کرکے ہمارے ملک کو ترقی دے رہے ہیں، پاکستان اور لندن کے درمیان تجارت کوفروغ دینے کے بہت مواقع ہیں۔

لندن کے میئر کا کہنا ہے کہ پاکستان حیران کن لوگوں کاحیران کن ملک ہے، پاکستانیوں کوچاہیئے کہ کنزرویٹو پارٹی کوووٹ دیں، تمام مسلمانوں کوانتہا پسند اوردہشت گرد گروپس مثلاً داعش کہنا ناقابل قبول ہے اوراس پورے اندازبیاں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں