رحیم یار خان میں طویل آپریشن کے بعد مغوی پولیس اہلکار بازیاب
غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکوؤں نے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا
سندھ اور پنجاب کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد 2 روز قبل اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کی پولیس نے کمانڈوز اور رینجرز اہلکارں کے ساتھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے زمینی ا ور فضائی آپریشن کیا جس میں بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ 2 گن شب ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کی جانب سے بڑے آپریشن کے خوف سے ڈاکو مغوی اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جب کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری سے شلتو گینگ کا ڈاکو گولو شر ہلاک ہو گیا۔
بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی سیف الاسلام، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا، کانسٹیبل عارف شاہ، ضیاء الرحمان، طاہر علی، شہزاد اور آصف شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا تھا۔