حکومت سے اسلام آباد کے تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن طلب

حکومت کی جانب سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، درخواست گزار

عدالت نے حکومت نوٹی فکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔ فوٹو: فائل

عدالت نے وفاقی حکومت سے رات 8 بجے تجارتی مراکز بند کرنے کا نوٹی فکیشن طلب کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

جسٹس شوکت صدیقی نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کو تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔
Load Next Story