پشاور میں حساس اداروں کی کارروائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

حکومت نے دہشت گرد صدیق شاہ کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔


ویب ڈیسک May 04, 2015
صدیق شاہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر بم حملوں کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں نے گلبہار کے علاقے میں کارروائی کر کے بم دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے پشاور کے علاقے گلبہار میں مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر صدیق شاہ عرف محمد صدیق کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدیق شاہ کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سے ہے اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ صدیق شاہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر بم حملوں میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں