ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے ریحام خان کی ٹویٹ

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کا آغاز ہے، اہلیہ عمران خان

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کا آغاز ہے، اہلیہ عمران خان فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر کہنا ہے کہ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے۔


ریحام کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کا آغاز ہے، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے ریل پٹڑی سے اتر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کے خلاف ایک شخص کے اقدام سے ہمارے نئے نوجوان سیاستدانوں کو آئندہ شفاف انتخابات کا موقع میسر آئے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے الیکشن ٹریبونل نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، ٹریبونل کے مطابق حلقے کے 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
Load Next Story