سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ واپس لیاجائےسیاسی وقوم پرست رہنما

کالے قانون سے خانہ جنگی کی بنیادرکھ دی گئی،جلال محمودشاہ،سندھ بچائو کمیٹی کاجلسہ


Staff Reporter October 11, 2012
کالے قانون سے خانہ جنگی کی بنیادرکھ دی گئی،جلال محمودشاہ،سندھ بچائو کمیٹی کاجلسہ. فوٹو: فائل

سیاسی وقوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاہے کہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ فوری واپس لیاجائے ورنہ سندھ کے عوام حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کویہ دھرتی نصیب ہوگی،قانون کی واپسی تک پرامن احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ بچائوکمیٹی اوردیگرجماعتوں نے ریلی نکالی اورکراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنادیا جوبعدازاں جلسے میں تبدیل ہوگیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف کراچی میں ہونے والااحتجاج عوامی ریفرنڈم اور حکمران کیلیے مثال ہے۔احتجاجی جلسے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی،جماعت اسلامی،سندھ ترقی پسندپارٹی ، جئے سندھ قومی محاذ،مسلم لیگ (ن)، سنی تحریک،جمعیت علمائے پاکستان، کراچی سٹی الائنس اوردیگرجماعتوںکے رہنمائوں ،کارکنان اورعوام نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جلال محمودشاہ نے کہاکہ آج کی تاریخی ریلی نے ثابت کردیاہے کہ سندھ کی عوام کو نیا بلدیاتی نظام قبول نہیں، پیپلز پارٹی نے کالے قانون کو منظور کرکے سندھ میں خانہ جنگی کی بنیادرکھ دی ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ کراچی میں دہشت اور وحشت کا راج ہے، آج کی پرامن ریلی نے ثابت کردیا کہ سندھ کے عوام پرامن ہیں ،کالے قانون کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع ہوگئی ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،مسلم لیگ فنکشنل کی رہنمااور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ہم اس قانون کو نہیں مانتے،جئے سندھ تحریک کے چیئرمین صفدر سرکی نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کے بڑے شہروں پر قبضہ کرنے کی سازش ہے۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنما مسرور جتوئی ،(ن)لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا،جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |