شہباز شریف نے دہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرادیا
عام افرادکی دہری شہریت بری بات نہیںہے البتہ ارکان پارلیمنٹ کیلیے پابندی کااحترام ضروری ہے
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے تحت دہری شہریت نہ ہونے کا اپنا حلف نامہ جمع کرا دیا ہے۔
غیرملکی دورے سے وطن واپسی پر یہ ان کی پہلی سرکاری مصروفیت تھی۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ وہ اول وآخر پاکستانی ہیں اور ان کا جینا مرنا پاکستان اوراس کے عوام کیلیے ہے،میری دہری شہریت کے حوالے سے بے بنیادالزام لگایاگیا۔
قبل ازیں ترکی، برطانیہ اور جرمنی کے دورے سے واپسی پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں شہبازشریف نے کہاکہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس افسوسناک واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور ملالہ کی صحتیابی کیلیے دعاگو ہے، پاکستان کے لاکھوں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں، پنجاب حکومت ملالہ یوسف زئی کے بہترین علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرنے کیلیے تیار ہے، ملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ترکی، برطانیہ اور جرمنی کا دورہ ہرلحاظ سے کامیاب رہا ہے۔