برطانوی شاہی خاندان نے ننھی شہزادی کا نام شارلٹ الزبتھ ڈیانا رکھ دیا
نومولود شہزادی کا نام شارلٹ الزبتھ ڈیانا رکھا گیا جس میں ان کی آنجہانی دادی اور پردادی کا نام بھی شامل ہے۔
برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے ہاں پیدا ہونے والی نومولود کا نام "شارلٹ الزبتھ ڈیانا" رکھ دیا گیا۔
کین سنگٹن پیلس سے بذریعہ ٹوئٹ نومولود شہزادی کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شہزادی ولیم کی بیٹی کا نام "شارلٹ الزبتھ ڈیانا" رکھا گیا ہے جس کے بعد وہ اسی شاہی نام سے پکاری جائیں گی۔ نومولود شہزادی کے نام میں ان کی آنجہانی دادی لیڈی ڈیانا اور پردادی کوئن الزبتھ 2 کا نام بھی شامل ہے۔
دوسری جانب عوام کی جانب سے شاہی خاندان کو نومولود شہزادی کے نام کے لئے "شارلٹ" تجویز کیا گیا تھا جب کہ بعض حلقوں نے شارلٹ کے ساتھ الزبتھ، وکٹوریہ، الیگزنڈرا یا الائس لگا کر نام رکھنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم شاہی خاندان کی جانب سے نئی شہزادی کا نام "شارلٹ الزبتھ ڈیانا" رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
شارلٹ الزبتھ ڈیانا شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی دوسری اولاد ہیں جن کی پیدائش کا اعلان 2 مئی کو کیا گیا۔