آسٹریلوی بھیڑیں فوری سماعت کی درخواست پر نوٹس

برطانیہ بھیجے گئے خون کے نمونوں کو صحت مند قرار دے دیا گیا ہے، درآمدی کمپنی کا موقف


Staff Reporter October 11, 2012
برطانیہ بھیجے گئے خون کے نمونوں کو صحت مند قرار دے دیا گیا ہے، درآمدی کمپنی کا موقف۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے آسٹریلیاسے درآمد کی گئی بھیڑوں کی تلفی کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت سندھ اور دیگرکو12اکتوبر کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پی کے لائیو اسٹاک کے طارق بٹ کی جانب سے عدنان میمن ایڈووکیٹ نے فوری سماعت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے حکم پر 102 بھیڑوں کے خون کے نمونے مزیدجانچ کیلیے لندن کی ریفرنس لیبارٹری بھیجے گئے تھے جن کی رپورٹس حکومت کو موصول ہو چکی ہیں، عدنان میمن نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں بھیڑوں کو صحت مند قراردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد درخواست کی سماعت میں تاخیر سے درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جو پہلے ہی بھاری اخراجات تلے دبا ہوا ہے۔ فاضل بینچ نے بیرون ملک بھیڑوںکے ٹیسٹ کرانے کے اخراجات درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیاتھا تاہم اخراجات کا حتمی فیصلہ درخواست کے حتمی فیصلے کے موقع پر کیا جائیگا، فاضل بینچ نے عدنان میمن ایڈووکیٹ کے ابتدائی دلائل کے بعد مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں